امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: وادی میں کشمیری پنڈتوں نے پی ایم پیکیج ملازمین کے نام لیک ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے وہیں بی جے پی نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ عسکری تنظیم کے پاس ان ملازمین کے نام اور ان کی پوسٹنگ کے متعلق جانکاری ملی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیے کہ اس میں ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہیے۔
الطاف ٹھاکر نے کہا کہ لشکر طیبہ تنظیم سے منسلک ٹی آر ایف نے آج 56 پی ایم پکیج ملازمین کے نام شوشل میڈیا پر شائع کرکے انہیں دھمکی دی ہے جس سے ان ملازمین خطرے اور تشویش میں مبتلا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی بریچ ہے کہ کس طرح ملازمین اور افسران شامل ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ ایک برس سے اقلیتی آبادی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے جس کے سبب گزشتہ دو سو روز سے پی ایم پیکیج ملازمین احتجاج پر ہیں اور جموں منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔