• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
”دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک سے حساب لیا جانا چاہیے“: وزیر اعظم مودی

جی-20 چیئرمین شپ میں ہندوستان کی حمایت کرنے پر مودی نے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

by امت ڈیسک
05/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے گروپ جی-20 کی سربراہی کے لیے ہندوستان کی حمایت کے لیے فرانس اور امریکہ کے صدور سمیت عالمی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مودی نے ٹویٹ کیاکہ "میرے پیارے دوست @ ایمانوئل میکرون کا شکریہ! میں ہندوستان کی جی۔20 صدارت کے دوران آپ کے ساتھ گہرائی سے مشاورت کا منتظر ہوں، کیونکہ ہم پوری انسانیت کو متاثر کرنے والے مسائل پر دنیا کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے کام کرتے ہیں“۔
جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے مبارکبادی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر کہاکہ "آپ کی حمایت اہم ہے ۔ جاپان نے عالمی بہبود میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ دنیا مختلف محاذوں پر جاپان کی کامیابیوں سے سیکھتی رہے گی“۔
مودی نے اسی طرح ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے مبارکبادی پیغامات کا جواب دیا اور ان کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔
امریکی صدر مسٹر جو بائیڈن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹویٹر پر کہاکہ "شکریہ @یوایس صدر آپ کی قیمتی حمایت ہندوستان کی جی۔20 چیئرمین شپ کے لیے تقویت کا باعث ہوگی۔ یہ ضروری ہے کہ ہم سب مل کر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کام کریں“۔
جی۔20 کی صدارت سنبھالنے پر ہندوستان کو مبارکباد دیتے ہوئے بائیڈن نے ٹویٹ کیا”ہندوستان امریکہ کا ایک مضبوط شراکت دار ہے اور میں ہندوستان کی جی۔20 صدارت کے دوران اپنے دوست وزیر اعظم مودی کی حمایت کا منتظر ہوں۔ ہم مل کر پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائیں گے اور مشترکہ چیلنجوں جیسے کہ آب و ہوا، توانائی اور خوراک کے بحرانوں سے نمٹیں گے “۔
ہندوستان نے یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت سنبھالی۔ جی۔20 عالمی مجموعی گھریلو پیداوار کا 85 فیصد اور آبادی کے دو تہائی حصے کی نمائندگی کرتا ہے ۔
ہندوستان اگلے سال جی۔ 20 سربراہی اجلاس کی صدارت کرے گا۔ اس سے قبل پروگراموں کا ایک طویل سلسلہ سال بھر جاری رہے گا۔
وزیر اعظم مودی نے جی۔20 کی ہندوستان کی صدارت کے آغاز پر ایک مضمون میں’دھرا ایک، کٹمب ایک، مستقبل ایک‘کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈی ڈی سی ضمنی چناو :درگمولہ میں32فیصد ،حاجن میں 53 فیصدووٹنگ

Next Post

ممکنہ برف باری کے پیش نظر تمام تر انتظامات کیے گئے: ایس ایم سی کمشنر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
ممکنہ برف باری کے پیش نظر تمام تر انتظامات کیے گئے: ایس ایم سی کمشنر

ممکنہ برف باری کے پیش نظر تمام تر انتظامات کیے گئے: ایس ایم سی کمشنر

کشمیری پنڈت ملازمین کا جموں میں احتجاج

کشمیری پنڈت ملازمین کا جموں میں احتجاج

راجوری میں سڑک حادثہ، 17 باراتی زخمی

راجوری میں سڑک حادثہ، 17 باراتی زخمی

لالو پرساد کا سنگاپور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیاب، بیٹی روہنی نے دی کڈنی، دونوں صحت مند، تیجسوی نے شیئر کیا ویڈیو

لالو پرساد کا سنگاپور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیاب، بیٹی روہنی نے دی کڈنی، دونوں صحت مند، تیجسوی نے شیئر کیا ویڈیو

قاضی گنڈ میں آتشزدگی سے گرڈ سٹیشن کو جزوی نقصان

قاضی گنڈ میں آتشزدگی سے گرڈ سٹیشن کو جزوی نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »