امت نیوز ڈیسک //
ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ رجحانات میں کانگریس کو اکثریت مل گئی ہے۔ نتائج کو لے کر کانگریس میں جشن کا ماحول ہے۔ پارٹی نے اب ریاست میں حکومت بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
کانگریس کے لیڈر پون کھیڑا نے کہا ’’(ہماچل پردیش میں) کوئی کانٹے کی ٹکر نہیں ہے، ہم مکمل اکثریت کی جانب گامزن ہیں اور مستحکم حکومت راہم کریں گے۔ ’آپریشن کیچڑ‘ کامیاب نہیں ہوگا اور ہم اسے کامیاب ہونے بھی نہیں دیں گے۔‘‘ خیال رہے کہ فی الحال ہماچل پردیش میں کانگریس 38 سیٹوں پر آگے چل رہ ہے جبکہ بی جے پی 27 سیٹوں پر آگے ہے۔ تین سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے برتری حاصل کی ہے۔