امت نیوز ڈیسک //
ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے ضلع انت ناگ میں انہیں فراہم کی گئی سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق، انتظامیہ کی جانب سے محبوبہ مفتی سمیت 8 ممبران اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری رہائش گا ہیں خالی کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔ رائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنوبی کشمیر کی رکن پارلیمنٹ نے احاطے کو خالی کرنے سے قبل اپنے کرایہ کے واجبات کو بھی ادا کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق، محبوبہ اپنی بہن کے گھر شفٹ ہو گئی ہیں۔ تاہم سیکیورٹی اداروں نے ان کے سیاسی قد کاٹھ کے پیش نظر رہائش گاہ کی جگہ کو غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔
قبل ازیں، محبوبہ مفتی نے حکام کی طرف سے نوٹس ملنے کے بعد سرینگر کی کر پکار روڈ پر واقع اپنا ہائی سیکورٹی سرکاری بنگلہ خالی کر دیا تھا۔