امت نیوز ڈیسک //
: نیشنل کانفرنس کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایڈوکیٹ آمنہ مجید نے جمعرات کو درگمولہ ڈی ڈی سی سیٹ پر 39 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ ایڈووکیٹ آمنہ مجید نے کل 3259 ووٹ حاصل کیے ان کے مقابلے میں پیپلز کانفرنس کی امیدوار شبنم رحمان نے 3220 ووٹ حاصل کیے ۔دونوں کے درمیان محض 39 ووٹوں کا فرق رہ گیا۔
دوسری جانب اپنی پارٹی کی امیدوار حمیدہ بیگم نے 1474، بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار شکیلہ اختر نے 877، آئی این سی سے شبروز حسن نے 746، رفعت جان (آزاد) نے 612، رفیقہ بانو (آزاد) نے 123، حفیظہ بیگم( آزاد) نے 62، گلشن بیگم (آزاد) 34 اور صائمہ بیگم (آزاد) نے 28 ووٹ حاصل کئے ۔
پولنگ ہونے والے 10675 ووٹوں میں سے کل 240 کو کالعدم قرار دیا گیا۔