امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر ہائی کورٹ نے جمعرات کو جے کے ایس ایس بی کی طرف سے منعقد کئے جار ہے محکمہ جل شکتی میں جو نیئر انجینئر (سول) اور جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدوں کے لیے امتحانات کو منسوخ کر دیا ہے۔ جمعرات کو ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے طرز عمل اور اس سے منسلک معاملات کی چھان بین کیلئے جموں و کشمیر حکومت کو ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی سر براہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے حکومت کو کہا ہے کہ وہ جے کے ایس ایس بی کی جانب سے کی گئی بے ضابطگیوں کی انکوائری کرے اور قصور وار پائے جانے والوں کے خلاف مناسب کارروائی شروع کی جائے۔
عدالت نے حکومت کو ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے جس کی سر براہی کم از کم پائی کورٹ کے ایک ریٹائر ڈج کریں گے۔ کمیٹی جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے طرز عمل کی چھان بین کرے گی تاکہ امتحانات کے ٹینڈرز کی شرائط و ضوابط کو تبدیل کرنے میں کی گئی ہے ضابطگیوں اور غیر قانونی کاموں کی تحقیقات کی جاسکے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی کمپنی کے ذریعہ امتحان کروانے کا معاہدہ کرنے کی جانچ بھی کی جائے، جس نے پہلے عوامی امتحانات میں بدعنوانی کی ہے اور اس کے مطابق قصور وار پائے جانے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے ۔