• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی مجموعی شرح بیس سے پچیس فیصد درج

جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی مجموعی شرح بیس سے پچیس فیصد درج

by امت ڈیسک
08/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر :بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے نہ صرف ملک میں بلکہ جموں و کشمیر میں بھی پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی تشویش کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ نوجوانوں کو خود روزگار سے جوڑنے اور روزگار فراہم کرنے کے ریاستی حکومت کے تمام دعوؤں کے باوجود خطے میں بے روزگاری کی شرح ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔

سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی اوسط شرح 20 سے 25 فیصد رہی ہے جو کہ ملک میں بے روزگاری کی تیسری سب سے زیادہ شرح ہے۔ سی ایم آئی ای ملک بھر میں بے روزگاری کی شرح سے متعلق ڈیٹا جاری کرتا ہے۔

جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی مجموعی شرح بیس سے پچیس فیصد درججموں و کشمیر میں 2022 کے ماہانہ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو جنوری میں بے روزگاری کی شرح 15.2 فیصد، جو اگست کے مہینے میں 32.8 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ریاست میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ بھرتی امتحانات کی منسوخی، تاخیر سے انعقاد اور نتائج جاری کرنے میں تاخیر ہے۔جموں و کشمیر میں پرائیویٹ سیکٹر میں تقریباً کوئی روزگار نہیں ہے۔ ایسے میں نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکری ہی واحد آپشن ہے۔ ایسے میں بھرتی کے امتحانات کے انعقاد میں تاخیر بے روزگاری کی شرح میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

ہریانہ اور راجستھان میں بے روزگاری کی شرح جموں و کشمیر سے زیادہ ہے۔ ہریانہ ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ راجستھان دوسرے نمبر پر ہے۔وہیں جموں و کشمیر ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جے اینڈ کے کیریئر پورٹل (جے کے ای سی پی) کو نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا ہے۔ اس پورٹل پر اب تک ریاست کے 61 ہزار نوجوانوں نے نوکریوں کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر ایمپلائمنٹ کمپنیوں میں خالی آسامیوں کے بارے میں معلومات پورٹل پر دستیاب ہے۔

حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات شروع کیے ہیں۔ مشن یوتھ کے تحت خود روزگار سے متعلق کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ اس کے نتائج آنے والے وقت میں نظر آئیں گے۔ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے متلاشیوں کے بجائے روزگار پیدا کرنے کے لیے کام کرنے کا دعوا کر رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہائی کورٹ نے جل شکتی، ایس آئی امتحانات منسوخ کر دئے

Next Post

غیر مجاز غیر حاضری اور دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے پر 162ملازمین کی تنخواہوں پر روک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
غیر مجاز غیر حاضری اور دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے پر 162ملازمین کی تنخواہوں پر روک

غیر مجاز غیر حاضری اور دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے پر 162ملازمین کی تنخواہوں پر روک

قطر کا ’معجزاتی بچہ‘ غانم المفتاح کون ہے؟

قطر کا ’معجزاتی بچہ‘ غانم المفتاح کون ہے؟

نیشنل کانفرنس :ڈاکٹر فاروق عبداللہ پھر سے پارٹی صدر منتخب

نیشنل کانفرنس :ڈاکٹر فاروق عبداللہ پھر سے پارٹی صدر منتخب

کشمیر اور بجلی کا بحران: سرد ترین شب و روز میں بجلی کی گمشدگی کسی عذاب سے کم نہیں

کشمیر اور بجلی کا بحران: سرد ترین شب و روز میں بجلی کی گمشدگی کسی عذاب سے کم نہیں

ہم عسکریت پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پُراعتماد ہیں: منوج سنہا

ہم عسکریت پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پُراعتماد ہیں: منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »