امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ کے حاجن (اے) حلقے میں ڈی ڈی سی کےدوبارہ انتخابات میں آزاد امید وار نازہ بیگم کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی بی این ایس نے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بتایا کہ ، نازہ بیگم ، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی سے حمایت حاصل کی تھی، نے 2606 ووٹ حاصل کیے۔ نازہ کے بعد پیپلز کانفرنس کی امید وار عتیقہ بانو نے 2283 ووٹ حاصل کیے۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کی کلثوم بیگم نے 387 اور آزادامیدوار زاہدہ بیگم نے 315 ووٹ حاصل کیے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کل 323 ووٹوں کو منسوخ کر دیا گیا۔