امت نیوز ڈیسک //
عالمی سطح پر مقبول ٹیلنٹ شو آئیڈل فرنچائز ماہ دسمبر میں سعودی عرب میں اپنی شروعات کر رہا ہے تاکہ مملکت بھر میں موجود ٹیلنٹ اور صلاحیت کی نمائش کی جاسکے۔
سعودی آئیڈل میں ستاروں پر مشتمل ایک ججنگ پینل ہوگا جس میں یمنی گلوکار، شاعر اور موسیقار اسیل ابوبکر، اماراتی گلوکار احلام، شامی میوزیکل آرٹسٹ اسالہ اور عراقی-سعودی گلوکار ماجد المہندس شامل ہیں۔
سعودی آئیڈل کی پہلی سیریز سعودی عرب میں ایم بی سی چینل پر نشر کی جائے گی۔ ریئلٹی ٹی وی شوز میں اس چینل پر دکھائے جانے والے سب سے بڑے شوقیہ پروگراموں میں سے سعودی آئیڈل ایک ہے۔
آئیڈل ٹیلنٹ شو سیریز 2001 کے برطانوی ورژن پر مبنی ہے جسے سائمن فلر نے پاپ آئیڈل کہا ہے۔ اس کے بعد سے شو میں امریکن آئیڈل، آسٹریلین آئیڈل، انڈین آئیڈل اور اب سعودی آئیڈل کی شروعات سے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی آئیڈل کا مقصد سعودی میوزک انڈسٹری کو فروغ دینا اور سعودی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔ زیادہ تر آئیڈل ٹیلنٹ شوز کی طرح، گانے کے اس مقابلے کو دو مراحل میں یعنی آڈیشنز اور لائیو شوز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایم بی ایس چینل پر سعودی آئیڈل اسی ماہ بہت جلد ٹیلی کاسٹ ہوگا۔