• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو26 رنوں سے شکست دی

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو26 رنوں سے شکست دی

by امت ڈیسک
12/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ملتان: انگلینڈ نے پیر کو دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو 355 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان ٹیسٹ کے چوتھے روز 328 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔ انگلینڈ نے 22 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ناصر حسین کی کپتانی میں 2000 میں میزبان ٹیم کو 1-0 سے شکست دی تھی۔ شکیل نے چوتھے دن کا آغاز 54 کے اسکور کے ساتھ کیا کیونکہ پاکستان فتح سے 157 رنز کم تھا۔

فہیم اشرف (10) کے آؤٹ ہونے کے بعد شکیل نے محمد نواز کے ساتھ 80 رنز کی شراکت داری کی۔ شکیل نے 213 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے جبکہ نواز نے 62 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ شکیل-نواز کی شراکت پاکستان کو فتح تک لے جارہی تھی لیکن مارک ووڈ نے لنچ سے قبل دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو میچ میں واپس لے آئے۔ ابرار احمد (17) نے چار چوکوں کی مدد سے پاکستان کو کچھ امید دلائی، حالانکہ وہ زیادہ شراکت بنائے بغیر جیمز اینڈرسن کا شکار ہو گئے۔ ابرار کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 45 رنز درکار تھے جب کہ انگلینڈ فتح سے صرف دو وکٹیں دور تھیں۔ آغا سلمان (ناٹ آؤٹ 20) نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن پاکستان کو 26 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ آخری دو بلے باز صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ اولی رابنسن اور اینڈرسن نے دو دو جبکہ جیک لیچ اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 79 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 275 رنز بنائے تھے۔ ہیری بروک نے سیریز کی دوسری سنچری اسکور کی، انہوں نے 149 گیندوں پر 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 108 رنز بنائے جب کہ کپتان بین اسٹوکس نے 41 رنزبنائے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بہن کی شادی میں شرکت کےلیے عمر خالد کو ایک ہفتے کی ضمانت

Next Post

’ہندوستان میں اپوزیشن لیڈران کے خلاف 3000 چھاپہ ماریاں ہوئیں‘، راجیہ سبھا میں عآپ لیڈر سنجے سنگھ کا الزام

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
’ہندوستان میں اپوزیشن لیڈران کے خلاف 3000 چھاپہ ماریاں ہوئیں‘، راجیہ سبھا میں عآپ لیڈر سنجے سنگھ کا الزام

’ہندوستان میں اپوزیشن لیڈران کے خلاف 3000 چھاپہ ماریاں ہوئیں‘، راجیہ سبھا میں عآپ لیڈر سنجے سنگھ کا الزام

رونالڈو، اب تک کا سب سے عظیم کھلاڑی: ویراٹ کوہلی

رونالڈو، اب تک کا سب سے عظیم کھلاڑی: ویراٹ کوہلی

جموں وکشمیر کے ہرکنبہ کا بنایا جائے گا’منفرد فیملی آئی ڈی ڈیٹا بیس‘، مکمل تفصیل

جموں وکشمیر کے ہرکنبہ کا بنایا جائے گا’منفرد فیملی آئی ڈی ڈیٹا بیس‘، مکمل تفصیل

فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے بھرتی عمل میں بے ضابطگیوں کی جانچ کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل

فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے بھرتی عمل میں بے ضابطگیوں کی جانچ کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل

پی ڈی پی یوتھ کنونشن ….محبوبہ مفتی اور وحید پرہ کے گلے شکوے

منفرد فیملی آئی ڈی بنانا کشمیریوں کی نگرانی کا ایک اور حربہ :محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »