امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو فائر اینڈ ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کے الزامات کی جانچ کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، فائر اینڈ ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ میں سال 2020 میں فائر مین اور ڈرائیوروں کے بھرتی عمل میں ہوئی بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطحی جانچ کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکر ٹری) ہوم ڈیپارٹمنٹ کو پینل کا چیئر مین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری، جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری، محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کو ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو حکم نامہ جاری ہونے کی تاریخ سے ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔