امت نیوز ڈیسک //
راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر دو شہری مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے ہیں جس کے بعد علاقے میں احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ شہری ہلاکتوں کے بعد عوام نے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ راجوری ہائی وے کے ساتھ واقع فوجی کیمپ کے باہر جمعہ کی علی الصبح دو مقامی افراد مردہ پائے گئے، جس کے بعد علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق پونچھ-راجوری ہائی وے پر واقع فوجی کیمپ کے الفا گیٹ کے باہر جمعہ کی علی الصبح دو مقامی افراد مردہ پائے گئے، جسم پر گولیوں کے نشان پائے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں نے مقتول کی شناخت کمل کمار اور سریندر کمار کے طور پر کی ہے اور دونوں ضلع راجوری کے رہنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انڈین آرمی نے تین مقامی پورٹلو پر جو آرمی کے ساتھ کام کررہے تھے تب گولی چلائی جب وہ آرمی گیٹ کے قریب پہنچ کر اندر جانے لگے تاہم آرمی کی فائرنگ سے دو کی موت موقع پر ہی واقع ہوئی جبکہ ایک شدید زخمی ہوا تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ علاقے میں احتجاج شروع ہوچکا ہے اور ان ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران مقامی لوگوں نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے ہائی وے کو بند کر دیا ہے اور ہائی وے پر ٹریفک روک دی گئی ہے۔(ای ٹی وی بھارت)