• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں سابق و حاضر سروس افسران، ججز کی سیکیورٹی میں تخفیف

جموں و کشمیر میں سابق و حاضر سروس افسران، ججز کی سیکیورٹی میں تخفیف

by امت ڈیسک
17/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:ایک اہم پیشرفت میں جموں و کشمیر میں حکام نے سیاستدانوں، ریٹائرڈ ججوں اور حاضر سروس و ریٹائرڈ کیڈر افسران جن میں پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران شامل ہیں، ان سے اضافی سیکورٹی واپس لے لی ہے۔ اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی آڈٹ کے بعد واپسی کی ضرورت پڑی۔ اس دوران اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ محفوظ افراد کی درجہ بندی کی بنیاد پر اضافی سیکیورٹی کو واپس لینے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی کی درجہ بندی کی از سرنو جانچ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ان کے مطابق جن افراد کو وائی سیکیورٹی دی گئی تھی وہ اسکے بدلے میں زیڈ زمرے کی سیکیورٹی لیے ہوئے تھے اور جنہیں زیڈ زمرے کی سیکیورٹی دی گئی ہے وہ زیڈ پلس سیکیورٹی لے رہے ہیں۔ اعلیٰ ذرائع نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ اب اس تفاوت کو ختم کیا گیا ہے اور جو فرد جس سیکیورٹی زمرے میں آتا ہے، اسے اسی کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق انیس سیاستدانوں کی اضافی سیکیورٹی واپس لینے کے علاوہ پولیس کے سابق سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید کے دو اضافی پی ایس او اور سابق اے ڈی جی پی منیر احمد خان کے تین اضافی پی ایس اوز کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ پولیس افسران، جن کے پاس اضافی پی ایس اوز تھے، جنہیں اب سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر واپس بلالیا گیا ہے، ان میں ریٹائرڈ آئی جی پیز مبارک احمد گنائی، رؤف الحسن، اے ایس بالی، محمد امین انجم، غلام حسن بٹ،جاوید احمد مخدومی اور شمس احمد خان، محمد امین شاہ اور جگجیت کمار شامل ہیں۔ ‘

عدلیہ سے وابستہ مظفر حسین عطار، ریٹائرڈ جج ہائی کورٹ(موجودہ چیئرمین کمیٹی برائے فکزیشن اینڈ ریگولیشن آف فی ان پرائیویٹ سکولز) اور بشیر احمد ڈار، سابق سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے بھی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ حاضر سروس اور ریٹائرڈ آئی اے ایس افسران، جنہوں نے اضافی سیکورٹی کور کھو دیا ہے، ان میں مسعود سامون (سابق PSC ممبر) اطہر عامر شفیع ( کمشنر ایس ایم سی)، فضل الحسیب(ڈائریکٹر ٹورازم) سمرندیپ سنگھ (اسوقت مرکزی ڈیپوٹیشن پر ہیں)، راہل یادو، کمشنر، جموں میونسپل کارپوریشن؛ غلام نبی نائک، ریٹائرڈ آئی اے ایس؛ اور خورشید احمد شاہ، ریٹائرڈ کمشنر/ سیکرٹری پبلک ورکس (آر اینڈ بی) ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی، بی جے پی، ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) اور پیپلز کانفرنس کے مزید سیاستدانوں سے بھی اضافی سیکیورٹی کور ہٹادیا گیا ہے۔

ان سیاستدانوں میں سابق وزیر اور کانگریس کے ریاستی یونٹ کے سابق سربراہ غلام احمد میر، سابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ ناصر اسلم وانی عرف سوگامی، کفیل الرحمان، نذیر گریزی (سابق ڈہٹی اسپیکر)، جاوید رانا، این سی کے تمام سابق ایم ایل اے؛ ڈاکٹر سجاد شفیع، شفقت وٹالی، ہلال اکبر لون، تاج محی الدین، سابق وزیر (اب ڈی اے پی میں)، محمد اقبال میر، فیاض احمد میر، دونوں کانگریس، اور محمد امین بٹ، سابق ایم ایل اے (ڈی اے پی)۔ بی جے پی کے جن تین کارکنوں کی اضافی حفاظت واپس لے لی گئی ہے، ان میں غلام حسن ملک، بلال احمد پرے اور محمد اشرف ریشی کے طور کی گئی ہے۔ اپنی پارٹی کے طارق احمد ویری نے بھی اپنے ساتھ اضافی سیکیورٹی کھو دی ہے۔پی ڈی پی لیڈر عبدالاحد تانترے کا اضافی تحفظ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ سجاد غنی لون کی پیپلز کانفرنس کے رہنما، جن کے اضافی پی ایس اوز کو سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے واپس بلایا ہے، ان میں سکینہ انصاری، کمیل حسین انصاری، ڈاکٹر امجد رضا انصاری، عبدالحسین بھٹ، نگہت گل، عدنان اشرف میر، محمد یاسین بھٹ اور حبیب اللہ بیگ شامل ہیں۔پولیس کے جن افسران کی اضافی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ان میں پولیس ہیڈکوارٹر سے منسلک ایس پی شبیر احمد ملک، آئی جی پی کشمیر کے اسٹاف آفیسر، زبیر احمد خان، ایس ایس پی پی سی آر سری نگر، فیاض احمد لون، ایس ایس پی اور کمانڈنٹ آئی آر پی 10ویں بٹالین، مقصود الزماں، ایس ایس پی (ایس او برائے آئی جی پی ٹریفک) منصور احمد میر، نگہت امان، ڈپٹی کمانڈنٹ جے کے اے پی، عاشق حسین ٹاک، ایڈیشنل ایس پی بانڈی پورہ، عمران فاروق، ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی ایس بی۔ کشمیر، آفتاب احمد میر، ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ، شیخ عادل مشتاق، ڈی ایس پی اینٹی ہائی جیکنگ سری نگر، افروز احمد، ایڈیشنل ایس پی شوپیاں، اعجاز احمد ملک، ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر پی، اتل شرما، کمانڈنٹ آئی آر پی، راجہ ذہیب تنویر، ایس پی نارتھ سری نگر، راسخ احمد میر، ڈپٹی کمانڈنٹ شامل ہیں۔جن سرکاری اہلکاروں کا اضافی سیکورٹی کور واپس لیا گیا ہے، ان میں ڈاکٹر بشیر احمد بٹ، وائس چیئرمین، جے اینڈ کے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سری نگر، اعجاز احمد بٹ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر، محمد حنیف بلخی، ریاض احمد، ڈائرکٹر ایس آر ایل ایم، غالب محی الدین، سی ای او ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی شوپیاں/کولگام، ریاض احمد وانی، سابق ڈائریکٹر اربن اینڈ لوکل باڈیز، سمیرا خان، جے اینڈ کے ایڈز پریوینشن کنٹرول سوسائٹی، ظفر حسین شال، ایڈیشنل ڈی سی اونتی پورہ اور سجاد قادر، جنرل منیجر ڈی آئی سی سری نگر/بڈگام شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ

Next Post

راجوری میں پیش آیا واقعہ افسوسناک : ایل جی منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر کی خوشحالی کا راستہ اس کے گاوں سے گزرنا ہے: لفٹینٹ گورنر

راجوری میں پیش آیا واقعہ افسوسناک : ایل جی منوج سنہا

بھاجپا نے جموں کو معاشی طور پر بدحال کیا: لال سنگھ

بھاجپا نے جموں کو معاشی طور پر بدحال کیا: لال سنگھ

پونچھ میں ایل او سی کے قریب دو بہنیں ممنوعہ نشیلی اشیاء سمیت گرفتار

پونچھ میں ایل او سی کے قریب دو بہنیں ممنوعہ نشیلی اشیاء سمیت گرفتار

بلاول بھٹو کا سر قلم کرنے والے کو دو کروڑ روپے انعام دوں گا، بی جے پی رہنما کا متنازع بیان

بلاول بھٹو کا سر قلم کرنے والے کو دو کروڑ روپے انعام دوں گا، بی جے پی رہنما کا متنازع بیان

رامبن میں زیر تعمیر ٹنل کا بڑا حصہ گر گیا، کوئی جانی نقصان نہیں

رامبن میں زیر تعمیر ٹنل کا بڑا حصہ گر گیا، کوئی جانی نقصان نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »