امت نیوز ڈیسک //
رام بن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر زیر تعمیر ایک ٹنل کا بڑا حصہ گر گیا، جس میں کسی بڑے مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ہفے اور اتوار کی دیر شب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر فورمین شاہراہ پر وجیکٹ کے تحت زیر تعمیر ایک چار سو میٹر لمبے عمل کے اندر ایک بڑا حصہ گر آیا تا ہم اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ رام بن کے ماروگ علاقے میں زیر تعمیر اس ٹنل کی کھدائی کا کام آخری مراحل میں ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، کیونکہ حادثے کے وقت دھنس گئے ٹنل کے علاقے میں کوئی مزدور یا مشنری کی موجودگی نہیں تھی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ نیوٹنل نمبر ایک 01 NT کا ایک سو میٹر کے حصے پر قریب 5 ×15 میٹر کا حصہ گر آیا ہے۔ زرائع نے بتایا کہ ماروگ علاقے میں اس زیر تعمیر فورلین منل کے اندر بجلی اور حفاظتی اقدامات نہیں ہیں جبکہ ہفتے کی رات ٹنل کا حصہ گر آنے کے واقع کے وقت بھی مبینہ طور پر زیر تعمیر ٹنل میں بجلی نہیں تھی اور تعمیراتی کمپنی نے پولیس کے پہنچنے کے بعد ہی عارضی بجلی کا انتظام کیا تھا۔( کشمیر عظمیٰ)