امت نیوز ڈیسک //
لکھنؤ:اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔
تیاگی نے کہا کہ ”پاکستان کی مدد سے کچھ شدت پسند تنظیمیں کشمیر میں ہندوؤں کو دھمکیاں دینے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ میں کچھ دانشوروں اور ہندو تنظیموں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہوں۔
ہم حکومت کی مدد سے بہت جلد کشمیر میں مزید ہندوؤں کو بسانے کے لیے کام کریں گے۔ اس کی شروعات وہ خود سے کریں گے اور پہلے وہ خود کشمیر میں جا کر آباد ہوں گے۔