امت نیوز ڈیسک //
گاندربل:جموں وکشمیر میںزنسکار کرگل سے آرہی ایک فارچیونر گاڑی پنزلہ ٹاپ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، جب کہ اس حادثہ میں تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق زنسکار سے آرہی ایک فارچیونر گاڑی پنزلہ ٹاپ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار عبدالعزیز ساکن ترسورو جو محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں کام کرتا تھا، کی موقعے پر موت واقع ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ اس حادثہ میں ایگزیکٹیو انجینئر کاچو ممتاز، جونئیر انجینئر عنایت علی، محمد طاریق زخمی ہوگئے جن کو ضلع ہسپتال کرگل منتقل کیا گیا، جہاں سے جونیئر انجینئر عنایت علی کو بہتر علاج کے لیے سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس سلسلہ میں کرگل پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 131/2022 درج کرلیا ہے۔