امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں دوران شب ا?گ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اننت ناگ کے اکن گام اچھہ بل علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب شاہنواز احمد شاہ ولد محمد یوسف شاہ کے رہائشی مکان سے آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ گرچہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششوں میں جٹ گئے تاہم مکان کو خاکستر ہونے سے نہ بچا سکے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے۔