• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بڈگام میں 24 گھنٹوں کے اندر ڈکیتی کا معاملہ حل۔ تین ملزمان گرفتار

بڈگام میں 24 گھنٹوں کے اندر ڈکیتی کا معاملہ حل۔ تین ملزمان گرفتار

by امت ڈیسک
19/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر/19دسمبر / پولیس نے سوموار کے روز ایک ڈکیتی کی واردات کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس جرم میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ نقدی برآمد کی اور جرائم کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بڈگام میں ایک ڈکیتی کے معاملے کو صرف چوبیس گھنٹوں میں حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ 18 دسمبر کو پولیس اسٹیشن چاڈورہ کو ایک شخص شاکر بشیر ولد بشیر احمد شیرگوجری ساکن نوپورہ چاڈورہ کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی کہ وہ اپنے بھائی واحد احمد شیرگوجری کے ساتھ سرینگر سے واپس آرہا تھا کہ ان کے آٹو لوڈ کیریئر میںبادی پورہ چاڈورہ پہنچنے پر، ایک ٹاٹا موبائل (لوڈ کیریئر) جس کا رجسٹریشن نمبر JK04H/2086 تھا جس میں سوار 03 نامعلوم افراد نے ان کے آٹو لوڈ کیریئر کو روکا اور ان پر حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ حملہ آورڈاکووں نے لوڈ کیریر کے ڈرائیور سے 20,000 روپے کی نقدی چھین لی۔اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق اس اطلاع پر تھانہ چاڈورہ میں متعلقہ سیکشن کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 204/2022 درج کیا گیا۔تحقیقات شروع کر دی گئی دوران تفتیش پولیس نے مختلف لیڈز پر کام کرتے ہوئے مشتبہ گاڑی کی تفصیلات حاصل کیں اور اس واردات میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔واردات میں ملوث 03 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی برآمد کرلی گئی۔ اس دوران کرائم کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ملوث گرفتار افراد کی شناخت ناصر حسین ملک ولد ولی محمد ملک، محمد سلیم بھٹ ولد محمد احسن بھٹ ساکن چرار شریف اور عرفان علی ولد علی محمد آہنگر ساکنہ حفرو چرارشریف کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔کمیونٹی کے ارکان نے کیس کو حل کرنے میں پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیاں کمیونٹی کے اراکین کو دوبارہ یقین دلائیں گی کہ پولیس نے کسی بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کر لیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے واقعات میں زبردست کمی: انوراگ ٹھاکر

Next Post

اچھہ بل اننت ناگ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
Next Post
اچھہ بل اننت ناگ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

اچھہ بل اننت ناگ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

پونچھ میں سڑک حادثہ، ڈرائیور از جان

بڈگام میں ٹریکٹر الٹنے سے مزدور کی موت

ہندوستان کے پاس تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت : مرلی دھرن

ہندوستان کے پاس تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت : مرلی دھرن

راجیہ سبھا کے اعداد و شمار نے حکمرانوں کے گمراہ کن بیانیہ کی قلعی کھول دی:تنویر صادق

راجیہ سبھا کے اعداد و شمار نے حکمرانوں کے گمراہ کن بیانیہ کی قلعی کھول دی:تنویر صادق

ملیٹینسی کو فروغ دینے کی خاطر جتنی بھی تعمیرات بنائی گئی اُنہیں سیل یا مسمار کیا جائے گا:  پولیس سربراہ

ملیٹینسی کو فروغ دینے کی خاطر جتنی بھی تعمیرات بنائی گئی اُنہیں سیل یا مسمار کیا جائے گا: پولیس سربراہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »