امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ:جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں کئی ترقیاتی منصبوں کا افتتاح کیا۔
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے ڈی پی ایل پلوامہ میں جم سنٹر، کانفرنس ہال، ایکیوپمنٹ سٹور، خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ اے ڈی جی پی کشمیر زون وجے کمار،اے ڈی جی پی آرمڑ ایس ایم گیلانی، ایم کے سنہا اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹر جموں و کشمیر، سوجیت کمار ڈی آئی جی ایس آر کے، ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری کے ساتھ ساتھ پولیس کے دیگر افسران موجود تھے۔
ڈی جی پی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال دراندازی کے گراف میں کمی دیکھی گئی ہے اور دراندازی کی کوشش کرنے والوں کو سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی درانداز وادی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ان کو بھی مختلف انکاؤنٹرز کے دوران مار دیا گیا۔
ڈی جی پی نے کہا وادی میں ٹارگٹ کلنگ کے سبھی معاملات کو حل کیا گیا ہیں جبکہ کچھ ایک دو معاملات ابھی بھی ہے جن کو جلدی ہی حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کی ہے اور ان کے خلاف کارروئیی کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پہلے بندوق اور گولی کا دہشت تھا وہی اب پاکستان منشیات کے ذریعہ یہاں کے نوجوان کو تباہ کرنا چاہیتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی اوسر اس خلاف خلاف آئندہ وقت میں تیز کارروئی کی جائی گی۔