امت نیوز ڈیسک //
راجوری// راجوری کے دور افتادہ گدیوگ گاؤں میں مکان گرنے کے ایک واقعہ میں ایک بتیس سالہ نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ اس کےخاندان کا ایک اور فرد زخمی ہو گیا
تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاندان اپنے کچے مکان کی مرمت کر رہا تھا اور پاس ہی موجود ان کا اپنا پکا ( کنکریٹ) مکان گر آنے سے دو افراد ملبے تلے دب گئے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ دونوں کو ملبے سے نکال کر مقامی ہسپتال لے جایاگیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہسپتال پہنچنے پر محمد ریاض ( عمر 32 ) ولد عبدالرشید کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا جبکہ نصیر حسین ( عمر 32) ولد محمد راقم کومزید علاج کیلئے ہسپتال میں بھرتی کر لیا گیا۔