امت نیوز ڈیسک //
سوموار کی علی الصبح رامبن ضلع کے بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک گیس سلنڈروں سے بھری ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم دو افراد کی موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ صبح 4 بجے کے قریب بیٹری چشمہ کے قریب گیس سلنڈر سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس، کیو آر ٹی اور آرمی کے آر او پی نے مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ اہلکار نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "علاقے میں ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے، کیونکہ ٹرک گہری کھائی میں جا گرا ہے۔”