امت نیوز ڈیسک //
شوپیان میں آج اس وقت یک یوٹیبر کی جان بال بال بچ گئی جب سڑک کے کنارے کھڑے وسیم احمد وانی نامی صحافی پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی ،تاہم نشانہ چوکنے کے سبب وسیم کو کوئی نقصان نہیں پہونچا۔
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ہیرپورہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے ایک یوٹیوبر جسکا نام وسیم احمد وانی ہے پر گولیوں کے کچھ راؤنڈ فائر کیے، تاہم وہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
یوٹیوبرذرائع کے مطابق ہیرپورہ شوپیاں کے رہنے والے وسیم احمد وانی ولد محمد امین وانی پر اس وقت عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جب وہ اپنے آبائ گاؤں میں سڑک کے کنارے پر تھے ۔ عسکریت پسندوں کا نشانہ چوک جانے کی وجہ سے وسیم کو گولی نہیں لگی اور وہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔ وسیم کے بارے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ ایک فیس بک پیج چلاتے ہیں جس پر وہ کبھی ڈبیٹ تو کبھی خبریں اپلوڈ کرتے ہیں۔