امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جی 20 تقریب سے متعلق تیاریوں کی نگرانی کے لیے ایک 16 رکنی
کمیٹی تشکیل دی ہے۔ آج جاری ایک حکم نامے کے مطابق، کمیٹی کی سر براہی فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری)، محکمہ داخلہ جموں و کشمیر کریں گے۔
اس کے مطابق ” جی 20 میں شرکت کرنے والے ممالک / تنظیموں کے عہد یداروں کے مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے دورے کے پیش نظر ، جموں اور کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جی 20 تقریب سے متعلق تیاریوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی کو آئین کے تحت منظوری دی گئی ہے”۔










