• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
” ملی ٹنسی “کا حصہ بننے والے کو بخشا نہیں جائے گا: منوج سنہا

جموں کشمیر میں” قتل وغارت کو مذہب کی بنیاد پر نہیں دیکھنا چاہیے : ایل جی“

by امت ڈیسک
26/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ بھارت کو مذہب کی بنیاد پر کشمیری پنڈتوں کے قتل کو دیکھنا بند کر نا چاہئے کیونکہ وادی میں دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی قتل کیا گیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ایل جی نے کہا، ” یہ سچ ہے کہ کچھ کشمیری پنڈت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔ لیکن یہ اس کا دوسرا رخ بھی ہے … ملک کو اس معاملے کو مذہب کی بنیاد پر دیکھنابند کر دینا چاہیے۔ بہت سے دوسرے لوگ بھی مارے گئے ہیں۔ سنہا نے کہا کہ ان ہلاکتوں پر جھوٹی داستان پھیلائی جارہی ہے۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ وادی کشمیر کے لوگ بھی مارے گئے ہیں۔ ایسے مزدور بھی ہیں جو سیب کے موسم میں بہار، اڈیشہ ، جھار کھنڈ سے آتے ہیں۔ ان کے ساتھ دو تین واقعات ہوئے، لیکن ایک ( جھوٹی ) داستان پھیلائی جارہی ہے”۔ اُنہوں نے کہا، ” کچھ لوگ ہیں جو انہیں مقامی یا باہر کے لوگ بتاتے ہیں۔… ہمیں اس میں نہیں پڑنا چاہیے۔ وہ لوگ جور ہائشی ہیں ( مقامی ) یقین رکھتے ہیں کہ ان (مزدوروں) کا یوٹی کی معیشت میں بہت بڑا کردار ہے۔ اس کی ترقی میں ان کا کردار ہے۔ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔ کوئی بھی کسی بھی ریاست میں کام کر سکتا ہے. انہیں یہاں کام کرنے کا حق ہے۔ کشمیر کا بھی یہی حال ہے۔ کشمیر میں اکثریت ہے جو اس کی تعریف کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ دوسرے لوگ آئیں اور کام کریں۔ ہم ان کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ سیب کے سیزن کے دوران، ہمارے پاس ان کی حفاظت سے متعلقرہنما خطوط ہیں”۔

ایل جی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کشمیری پنڈتوں کے لیے بحالی کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ ” پہلے مرحلے میں 3,000 نوکریاں، 3,000 گھر شامل تھے۔ دوسرے مرحلے میں بھی ایسا ہی ہے۔ مجموعی طور پر 6000 مکانات تعمیر کیے جانے تھے لیکن صرف 700 کے قریب گھری مکمل ہو سکے۔ جب میں اگست 2020 میں وہاں پہنچا تو دوسرے مرحلے میں تجویز کردہ ملازمتیں پر نہیں ہوئیں، اور پہلے مرحلے سے بھی کچھ اسامیاں عالی تھیں۔ یہ آسامیاں کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے رضا کارانہ طور پر خالی رکھی گئیں۔ آج، میں کہہ سکتا ہوں کہ 134 آسامیوں کو چھوڑ کر سبھی کو بھر دیا گیا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مکانات کے بغیر کشمیری پنڈتوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن آج ، تمام 6,000 مکانات کے لیے زمین دستیاب کر دی گئی ہے، اور دو کو چھوڑ کر، تعمیر کے تمام لیندار ز مکمل ہو چکے ہیں۔ تقریبا 10 دن پہلے ، میں ذاتی طور پر دو مقامات بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں معائنہ کے لیے گیا تھا۔ کشمیری پنڈتوں کو اپریل میں 1200 مکانات دیے جائیں گے۔ اگلے دسمبر تک مزید 1800 مکانات الاٹ کیے جائیں گے۔ سری نگر میں ایک بڑا ہاؤسنگ کمپلیکس تعمیر کیا جارہا ہے اور اس کام کو جلد مکمل کر نا ہماری ترجیح ہے۔ ہمیں امید ہے کہ تمام 6000 مکانات جلد مکمل ہو جائیں گے”۔کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگ پر بات کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ وہ وادی میں ان کے غم و غصے کو سمجھ سکتے ہیں۔ ”میں تمام لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔ میں ذاتی طور پر بہت سے لوگوں اور کچھ تنظیموں سے ملا۔ میں نے ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے جو مسائل اٹھائے ، میں یہاں بڑی ذمہ داری کے ساتھ بات کر رہاہوں، میں نے ذاتی طور پر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔ سب سے پہلے ، وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو نا چاہتے تھے۔ آہستہ آہستہ ہم لوگوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر میں تعینات کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اب اگر ملازم محکمہ دیہی ترقی سے ہیں تو اسے شہر میں تعینات نہیں کیا جا سکتا۔ لہذا وہ ضلع ہیڈ کوارٹر کے نزدیکی گاؤں میں تعینات ہیں۔ کچھ تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ہیں لیکن وہ پولیس کی حفاظت میں ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشتواڑ کی طالبہ نے ایک ہی سال میں نیٹ، سیٹ امتحان پاس کر لیا

Next Post

جموں کشمیر میں جی 20 اجلاس کی تیاریوں کیلئے 16 رکنی کمیٹی تشکیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
جی 20 سربراہی اجلاس:ہندوستان ستمبر 2023 میں کرے گا میزبانی

جموں کشمیر میں جی 20 اجلاس کی تیاریوں کیلئے 16 رکنی کمیٹی تشکیل

جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

جی۔20 گروپ کی صدارت پر ملک میں بڑا ڈرامہ ہورہا ہے: کانگریس

سری نگر جی ٹوینٹی کی میزبانی کرے گا

کرناہ میں ایک شخص کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد: پولیس

کرناہ میں ایک شخص کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد: پولیس

پانچ اگست2019 کو کشمیریوں پر بجلی گری

وادی میں حالات ٹھیک ہونے تک پنڈت ملازمین کو جموں منتقل کیا جائے : غلام نبی آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »