امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کنزر علاقے میں واقع ایک تین منزلہ کمپلیکس میں آتشزدگی سے ایک ریستوراں، کئی دکانوں اور ایک کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کو نقصان پہنچا ہے وہیں آگ پر قابو پانے کے دوران ایک فائر فائٹر بھی گر کر زخمی ہوا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ فائر فائٹر آگ بجھانے کے دوران کمپلیکس سے گر گیا جس دوران اس کے سر پر چوٹ لگی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور فائر فائٹر ز نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی۔ آگ پر قابو پانے سے پہلے ہی ایک ریسٹورنٹ ، بیکری سمیت مختلف دکانوں اور ایک کمپیو ٹرانسٹی ٹیوٹ کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران، ایک فائر فائٹر آگ بجھانے کے دوران نیچے گرا اور اس کے سر پر چوٹ آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی خورشید احمد بھٹ کو ہم نہ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ جہاں وہ زیر علاج ہے۔