• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعظم مودی کی والدہ انتقال کر گئیں

وزیر اعظم مودی کی والدہ انتقال کر گئیں

by امت ڈیسک
30/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کا 100 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حالت مستحکم ہے، لیکن بڑھتی عمر کے سبب ان کی صحت نے ساتھ نہیں دیا اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ گزشتہ روز والدہ سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے وزیراعظم احمد آباد پہنچے اور وہاں سے والدہ کی حالت جاننے کے لیے یو این مہتا اسپتال گئے۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی صحت منگل کو خراب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تب سے ان کے خاندان کے تمام افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھی۔

وہیں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی تھی۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ‘ایک ماں اور بیٹے کے بیچ کی محبت لازوال اور انمول ہوتی ہے۔ مودی جی، اس مشکل وقت میں میری محبت اور حمایت آپ کے ساتھ ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی والدہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ کھڑگے نے کہا ‘ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کی صحت میں بہتری کی ہم دعا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔ اس کے علاوہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی تھی۔ درگاہ میں موجود عقیدت مندوں اور خادم سید امان چشتی نے وزیراعظم کی والدہ کے لیے دعائیں کی تھیں، لیکن مسلسل صحت خراب ہونے کی وجہ سے آج ان کا انتقال ہوگیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Next Post

مظفر پرے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی سے مستعفی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
مظفر پرے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی سے مستعفی

مظفر پرے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی سے مستعفی

شاندار صدی کا ایشور کے قدموں میں اختتام، والدہ کے انتقال پر پی ایم مودی کا ٹویٹ

شاندار صدی کا ایشور کے قدموں میں اختتام، والدہ کے انتقال پر پی ایم مودی کا ٹویٹ

ہیرابین کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کی

ہیرابین کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کی

بڈگام پولیس نے برفباری میں پھنسے ہوئے 52 سیاحوں کو بچایا

بڈگام پولیس نے برفباری میں پھنسے ہوئے 52 سیاحوں کو بچایا

بہار میں چینی خاتون پولیس حراست میں، دلائی لامہ کی جاسوسی کا شبہ

بہار میں چینی خاتون پولیس حراست میں، دلائی لامہ کی جاسوسی کا شبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »