امت نیوز ڈیسک//
اننت ناگ: اننت ناگ ضلع کے عشمقام علاقے میں دماغی طور معذور شخص کے حملے میں زخمی ہونے والے چھ افراد میں سے ایک شخص 9 دن بعد اسپتال میں دم توڑ گیا، اس طرح سے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے ۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ یہ شخص 23 دسمبر کو اس وقت زخمی ہوا جب ایک ذہنی طور پر معذور شخص نے عشمقام کے علاقے میں متعدد افراد پر حملہ کیا۔
تاہم چھ زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک زخمی شخص 9 دن بعد سری نگر کے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حکام نے اس کی شناخت محمد سلطان ساکا ولد محمد یوسف ساکنہ عشمقام کے طور پر کی۔
واضح رہے کہ 23 دسمبر کو ہونے والے اس واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے۔