امت نیوز ڈیسک //
کٹھوعہ ضلع میں ہفتہ کو پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق، بنی علاقے میں ہفتہ کو ایک گاڑی سڑک سے پھل کر گہری کھائی میں گرنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بنی بسوہلی سڑک پر گیرا کے مقام پر ایک ایکو گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔اُنہوں نے بتایا کہ پولیس اور مقامی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔اُنہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت اجے سکنہ بلاور ، ڈوڈہ کے موہن لال اور ڈوڈہ کے کاکو رام کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت راجیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او بنی جسوندر سنگھ نے بتایا کہ تین سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بنی بسوہلی سڑک پر گیرا کے مقام پر ایک ایکو گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت اجے سکنہ بلاور ، ڈوڈہ کے موہن لال اور ڈوڈہ کے کاکو رام کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت راجیش افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔