امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز کہا کہ انہوں نے چیف جسٹس آف انڈیا، ڈی وائی چندر چوڑ کو ملک اور خاص طور پر جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے بارے میں ایک خط لکھا ہے۔
خط کو ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ملک میں تشویشناک صورتحال ہے۔ بالخصوص جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے بارے میں عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا کو انہوں نے ایک خط لکھا۔ خط میں انہوں نے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی جانب سے مداخلت کی امید ظاہر کی ہے۔