امت نیوز ڈیسک //
31 دسمبر : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ہفتہ کو ایک نامعلوم لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی، جس کے بعد تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ واقعے کے بعد، پولیس سمیت ایک ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور تلاش شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک لڑکی کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے ۔