امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ملک کے شمالی حصے میں سخت سردی کے درمیان کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ٹی شرٹ پہن کر چلنے کے بارے میں اٹھائے جانے والے سوالات پر ہفتہ کو کہا کہ۔ سردی سے نہیں ڈرتے اس لئے ٹی شرٹس پہنتے ہیں۔
گاندھی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں سخت سردی میں ٹی شرٹ پہننے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں سردی نہیں لگتی ہے اس لئے وہ سویٹر نہیں پہنتے اور ٹی شرٹ پہن کر چلتے ہیں۔ اگر سردی لگی تو وہ سویٹر ضرور پہنیں گے۔
انھوں نے کہا، ”میں سردی سے نہیں ڈرتا۔ اس لیے میں ٹی شرٹس پہنتا ہوں۔ آپ سردی سے ڈرتے ہیں اس لیے سویٹر پہنتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ مجھے سردی نہیں لگتی۔ سردی لگ گئی تو میں سویٹر پہننا شروع کر دوں گا۔“