• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محبوبہ مفتی کی والدہ کو پاسپورٹ جاری کیا جائے:جے کے ہائی کورٹ

محبوبہ مفتی کی والدہ کو پاسپورٹ جاری کیا جائے:جے کے ہائی کورٹ

by امت ڈیسک
01/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

سرینگر:جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ریجنل پاسپورٹ افسر سرینگر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیر کو پاسپورٹ نہ دینا آئین کی دفعہ 21 کی پامالی ہے جب کہ اس قانون کے تحت کسی بھی شہری کو سفر کرنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سنہ 2021 میں سرینگر پاسپورٹ افسر نے سکیورٹی سی آئی ڈی رپورٹ کا حوالہ دے کر گلشن نذیر کو پاسپورٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم انہوں نے عدالت سے رجوع کرکے حکومت کو پاسپورٹ جاری کرنے کی درخواست کی۔

عدالت نے کہا کہ سی آئی ڈی رپورٹ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ گلشن نذیر سے کوئی سکیورٹی خطرہ لاحق ہے۔ البتہ مذکورہ ایجنسی نے کہا ہے کہ گلشن نذیر کے متعلق ای ڈی اور منی لانڈرنگ معاملوں میں کیس درج ہے جس میں کسی بھی عدالت میں چارج شیٹ بھی داخل نہیں کی گئی ہے۔ عدالت نے پاسپورٹ افسر سے کہا کہ گلشن نذیر کو پاسپورٹ جاری نہ کرنا بنیادی حقوق کی پامالی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کو محبوبہ مفتی نے سپریم کوٹ کے چیف جسٹس سی وائے چندر چوڑ کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی آئین میں درج بنیادی حقوق اور تمام بھارتی شہریوں کو ضمانت دی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ بنیادی حقوق ہیں جو اب عیش و عشرت بن چکے ہیں اور صرف ان چنندہ شہریوں کو حاصل ہیں، جو سیاسی، سماجی اور مذہبی معاملات میں حکومت کی لائن پر چلتے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے اس میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جب انہیں، ان کی بیٹی التجا مفتی اور ماں گلشن نذیر کو پاسپورٹ نہیں دیا جارہا ہے تو عام شہریوں کی کیا حالت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2019 سے، جموں و کشمیر کے ہر باشندے کے بنیادی حقوق کو من مانی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور جموں و کشمیر کے الحاق کے وقت دی گئی آئینی ضمانتوں کو اچانک اور غیر آئینی طور پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا شہریوں، صحافیوں، سیاسی کارکنوں اور سماجی کارکنوں کی بے شمار مثالیں ہیں جن کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کو پامال کرنے والے ایسے جابرانہ اور من مانی فیصلوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ میں ہتھیار چھیننے کا واقعہ: پولیس

Next Post

ہریانہ: چھیڑ خانی کے الزام میں پھنسے سندیپ سنگھ وزیر کھیل کے عہدے سے دستبردار، وزیر اعلیٰ کھٹر کو سونپا محکمہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
ہریانہ: چھیڑ خانی کے الزام میں پھنسے سندیپ سنگھ وزیر کھیل کے عہدے سے دستبردار، وزیر اعلیٰ کھٹر کو سونپا محکمہ

ہریانہ: چھیڑ خانی کے الزام میں پھنسے سندیپ سنگھ وزیر کھیل کے عہدے سے دستبردار، وزیر اعلیٰ کھٹر کو سونپا محکمہ

ہندوستان کا غلط نقشہ پیش کرنے پر واٹس ایپ کو وارننگ

ہندوستان کا غلط نقشہ پیش کرنے پر واٹس ایپ کو وارننگ

بھارت ۔ پاکستان کے مابین جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

بھارت ۔ پاکستان کے مابین جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

سرینگر میں معذور شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی

سرینگر میں معذور شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی

نواسی سال پرانا شادی کا دعوت نامہ انٹرنیٹ پر وائرل

نواسی سال پرانا شادی کا دعوت نامہ انٹرنیٹ پر وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »