امت نیوز ڈیسک //
بھاجپا کے جموں و کشمیر یونٹ صدر رویندر رینہ نے منگل کے
روز کہا کہ راجوری میں عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کوبھاری قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو بہت جلد موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا۔ ان کے مطابق ملی ٹینسی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر متحد ہو کر لڑائی لڑنی ہے. ان باتوں کا اظہار موصوف نے راجوری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ راجوری میں عام شہریوں کے قتل میں ملوث ملی ٹینٹوں کوبہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور سود سمیت اسکا ہم بدلہ لیں گے. اُن کے مطابق ہلاکتوں کے خلاف جموں اور کشمیر دونوں صوبوں میں لوگوں نے ملی ٹینسی کے خلاف احتجاجی مظاہر کے گئے۔ اُن کے مطابق جموں و کشمیر کے لوگوں نے پچھلے 35 سال سے پاکستان کے ظلم سے اور ہمیشہ پاکستان کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ رویندر رینہ کے مطابق کیا ہندو، کیا مسلم کی سکھ ، کیا ہوں کیا کشمیر ہم سب کومل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر متحدہ ہوناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ گولی مذہب نہیں دیکھتی لہذا ہم سب کو مل کر اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔موصوف صدر نے بتایا کہ قاتلوں کو سیکورٹی فورسز کے اہلکار بہت جلد موت کے گھاٹ اتاریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ این آئی اے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ رویندر رینہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن کو دھچکا پہنچانے کی خاطر سازشیں رچائی جارہی ہیں لہذا ہمیں پولیس اور آرمی کے ہاتھ مضبوط کرنےکی خاطر کھل کر ان کی مدد کرنی چاہئے۔