• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پولیس سربراہ و کور کمانڈر نے جموں کی سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

پولیس سربراہ و کور کمانڈر نے جموں کی سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

by امت ڈیسک
04/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹینٹ جنرل سندیپ جین نے جموں کی سیکورٹی صور تحال کا ایک اعلی سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ بتا دیں کہ راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد جموں خاص کر سر حدی علاقوں کی سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ 16 کارپس لیفٹینٹ جنرل سندیپ جین نے پولیس ہیڈ کواٹر جموں میں دلباغ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی جس دوران جموں خاص کر سرحدی علاقوں کی سیکورٹی صور تحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران راجوری میں عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کو جلد از جلد انجام تک پہنچانے کی خاطر حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سرحدی علاقوں میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کرنے اور ان علاقوں میں وی ڈی سی ممبران کو فعال کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران جموں صوبے کے سبھی اضلاع میں پولیس اسٹیشنوں اور فوجی تنصیبات کے ارد گرد سیکورٹی کو مزید چوکس کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران نے جموں کے سرحدی علاقوں میں ہیومن انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران غیر معمولی اہمیت کے حامل فیصلے لئے گئے۔ بتادیں کہ سدھر اجموں میں چار ملی ٹینٹوں کی ہلاکت اور راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد جموں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر جموں بھر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں کے سرحدی علاقوں میں اضافی پیراملٹری فورسز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے اور 18 پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیوں کو سرحدی علاقوں میں تعینات کرنے پر رضامندی جتائی گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

قتل کے جرم میں سزا کاٹ رہے شخص نے ایل ایل ایم کولیفائی کرلیا

Next Post

راجوری میں مشکوک افراد کو دیکھا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
راجوری میں مشکوک افراد کو دیکھا گیا

راجوری میں مشکوک افراد کو دیکھا گیا

اے ایم یو: ’یوپی پولیس کی ہدایت‘ کشمیری طلبا کی تفصیلات طلب کئے جانے پر تنازعہ، ہنگامہ کے بعد واپس لیا گیا سرکلر

اے ایم یو: ’یوپی پولیس کی ہدایت‘ کشمیری طلبا کی تفصیلات طلب کئے جانے پر تنازعہ، ہنگامہ کے بعد واپس لیا گیا سرکلر

کپواڑہ میں ایس آئی اے کے چھاپے

کپواڑہ میں ایس آئی اے کے چھاپے

ملازمت پر خطرہ! 18 ہزار ملازمین کو فارغ کرے گی ایمیزون، گوگل کی بھی چھنٹنی کی تیاری

ملازمت پر خطرہ! 18 ہزار ملازمین کو فارغ کرے گی ایمیزون، گوگل کی بھی چھنٹنی کی تیاری

پی ڈی پی یوتھ کنونشن ….محبوبہ مفتی اور وحید پرہ کے گلے شکوے

بی جے پی سکیورٹی فورسز کا استعمال ذاتی فائدے کے لیے کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »