امت نیوز ڈیسک //
جنوبی ضلع کولگام میں محکمہ زراعت کے انفورسمنٹ ونگ نے ایک خصوصی کارورائی کے دوران تقریباً 180 کوئنٹل غیر منظور شدہ کھاد ضبط کی جبکہ ملزم کو ٹرک سمیت حراست میں لیا گیا۔
انفورسمنٹ ونگ کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ ٹرک گجرات سے کولگام کی طرف مشکوک انداز میں جا رہا تھا۔جس کے بعد قاضی گنڈ ٹنل سے ہم نے ٹرک کا پیچھا کیا اور 19 گھنٹے بعد ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرک سے 900 پیک شدہ تھیلوں میں 180 کوئنٹل غیر منظور شدہ کھاد بھی ضبط کی گئی۔