• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
15اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریوں، رئیس محمد بٹ انچارج ڈی آئی جی جنوبی کشمیر تعینات

15اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریوں، رئیس محمد بٹ انچارج ڈی آئی جی جنوبی کشمیر تعینات

by امت ڈیسک
06/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر انتظامیہ نے 15اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے چلتے ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ کو انچارج ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی کشمیر کے طور پر تعینات کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق انتظامیہ نے جمعہ کو پولیس محکمہ میں بھاری رد بدل کیا ہے ۔ اس سلسلے میں جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق غریب داس، آئی پی ایس کمشنر سول ملٹری رابطہ، جن کے پاس ڈائریکٹر ایس کے پی اے کا اضافی چارج ہیں کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر SKPA، ادھم پور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح سے وویک گپتا، آئی پی ایس ڈی آئی جی ٹریفک، جموں، جو ڈی آئی جی جموںسانبہ اور کٹھوعہ رینج کا اضافی چارج سنبھال رہے ہیں،کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی آئی جی شمالی کشمیر رینج، بارہمولہ ادے بھاسکر بلا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ امتیاز اسماعیل پیرے آئی پی ایسکمانڈنٹ آئی پی آ ر 8بٹالین کو کو تبدیل کرکے پولیس ہیڈ کواٹر میںڈی آئی جی ٹریننگ تعینات کیا گیا ہے۔ امیش کمار، آئی پی ایس اسٹاف آفیسر ٹو اے ڈی جی پی ریلوے،جموں کشمیر ، کو دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ڈی آئی جی ہوم گارڈ، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق شکتی کمار پاٹھک، آئی پی ایسڈائریکٹر اسپیشل سیکورٹی فورس کو دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے انچارج ڈی آئی جی جموں، سانبہ اور کٹھوعہ رینج، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ رئیس محمد بٹ آئی پی ایس ایس ایس پی بارہمولہ کا تبادلہ کرکے انہیں انچارج ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج، اننت ناگ تعینات کیا گیا اور وہاں موجود آئی پی ایس سوجیت کمار کو عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا حکمنامہ کے مطابق شریدھر پاٹل، آئی پی ایس اے آئی جی (ٹیک) پولیسہیڈ کوارٹر کو انچارج ڈی آئی جی ٹریفک جموں مقرر کیا گیا جبکہ ڈاکٹر اجیت سنگھ، آئی پی ایس ایس ایس پی سی آئی ڈی سیل، نئی دہلی، کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ایل/سی ڈی آئی جی اسٹیٹ انویسٹی گیٹنگ ایجنسی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح سے حکمنامہ کے مطابق الطاف احمد خان، آئی پی ایس ایس ایس پی سی آئی ڈی سی آئی کشمیر کو تبدیل کرکے انہیں انچارج ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعینات کیا گیا جبکہ حسیب الرحمان، آئی پی ایس کمانڈنٹ پہلی بٹالین ایس ڈی آر ایف کو تبادل کرکے انچارج ڈی آئی جی ریلوئز جموں کشمیر تعینات کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

زوجیلا پاس کل سے ٹریفک کیلئے بند رہے گا: حکام

Next Post

پونچھ کے سرحدی علاقوں میں وی ڈی سی ممبران کو اسلحہ دیا جائے گا: ایس ایس پی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
پونچھ کے سرحدی علاقوں میں وی ڈی سی ممبران کو اسلحہ دیا جائے گا: ایس ایس پی

پونچھ کے سرحدی علاقوں میں وی ڈی سی ممبران کو اسلحہ دیا جائے گا: ایس ایس پی

انسانی اسمگلنگ میں ملوث دنیا کا مطلوب ترین اسمگلر گرفتار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث دنیا کا مطلوب ترین اسمگلر گرفتار

آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں: ایس ایم سی کمشنر

آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں: ایس ایم سی کمشنر

گھر واپسی کرنے والے لیڈران کے گھر ہی نہیں رہے: غلام نبی آزاد

گھر واپسی کرنے والے لیڈران کے گھر ہی نہیں رہے: غلام نبی آزاد

راجوری واقعہ افسوسناک:  ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اپوزیشن کے اتحاد سے ہی ملک میں تبدیلی آسکتی ہے : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »