• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں: ایس ایم سی کمشنر

آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں: ایس ایم سی کمشنر

by امت ڈیسک
06/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

سری نگر،6 جنوری : سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے کمشنر اطہر عامر خان کا کہنا ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر کے ٹینگ پورہ میں قائم کتوں کے نسبندی فیسلٹی پر لگ بھگ 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں جمعے کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’کارپوریشن شہر میں آورہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت محنت کر رہا ہے اور اس ضمن میں کئی اقدام کئے جا رہے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ کتوں کی نسبندی کے دو مزید سینٹر قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ٹینگ پورہ میں قائم فیسلٹی کا لگ بھگ 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
ایس ایم سی کمشنر نے کہا کہ کتوں کی پیدائش پر قابو پانے کے لئے نس بندی فیسلٹز میں مزید گنجائش پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں کچھ غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ شہر میں کتوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ شہر بھر میں کوڑے دان کم کرنے اور ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے جہاں کتے اور دوسرے جانور جمع ہوتے ہیں جس کے لئے ہر گھر کو کوڑا دان فراہم کرنے کے لئے در در مہم چلائی جا رہی ہے۔
بتادیں کہ آوارہ کتوں کی ہڑبونگ نے شہر و گام کے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں آوارہ کتوں کا راج ہے جس سے بزرگوں خواتین خاص کر بچوں کا گھروں سے نکلنا پُر خطر بن گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی ایسی ویڈیوز گشت کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا رہا ہے کہ کئی علاقوں میں سڑکوں پر کتوں کا راج ہے اور خاص طور پر کوڑے دانوں کے ارد گرد بڑی تعداد میں کتے جمع ہیں جو راہگیروں کے لئے انتہائی خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انسانی اسمگلنگ میں ملوث دنیا کا مطلوب ترین اسمگلر گرفتار

Next Post

گھر واپسی کرنے والے لیڈران کے گھر ہی نہیں رہے: غلام نبی آزاد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
گھر واپسی کرنے والے لیڈران کے گھر ہی نہیں رہے: غلام نبی آزاد

گھر واپسی کرنے والے لیڈران کے گھر ہی نہیں رہے: غلام نبی آزاد

راجوری واقعہ افسوسناک:  ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اپوزیشن کے اتحاد سے ہی ملک میں تبدیلی آسکتی ہے : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

رام بن میں چٹانیں کھسک آنے سے شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

رام بن میں چٹانیں کھسک آنے سے شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

پچھلے مہینے میں 40 فیصدی چینی  کووڈ سے متاثر ہوئے: ماہرین

پچھلے مہینے میں 40 فیصدی چینی کووڈ سے متاثر ہوئے: ماہرین

مولوی الطاف حسین شاہ جامع مسجد سرینگر کے نائب امام مقرر: انجمن اوقاف

مولوی الطاف حسین شاہ جامع مسجد سرینگر کے نائب امام مقرر: انجمن اوقاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »