امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر ۔ جموں قومی شاہر او پر مہاڑ رام بن کے نزدیک چنا نہیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی تاہم شاہراہ کی بحالی کاکام شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ جمعہ کی دیر شام کو سری نگر جموں قومی شاہر او پیر مہاڑ رام بن کے نزدیک اچانک چٹانیں کھسک آئیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو قابل آمد ورفت کی بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ بتادیں کہ خراب موسمی صور تحال اور برفباری کے پیش نظر ٹریفک حکام نے سرینگر لیہہ شاہراہ کو بھی ہفتہ کے روز سے بند کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں، وہیں مغل روڈ حالیہ برفباری کے بعد سے مسلسل بند ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کل سے موسمی تبدیلی کے پیش نظر لوگوں کو بالائی مقامات کی شاہراہوں، سڑکوں اور جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کرنےسے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔