امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،7 جنوری : وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کولن علاقے میں ہفتے کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک ہوٹل کو نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے کولن علاقے میں ہفتے کی صبح ہمالین ریزورٹ ہوٹل میں آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو کنٹرول میں کر دیا تاہم ہوٹل کو جزوی نقصان پہنچنے سے نہ بچا سکے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔