• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر فوج  ہائی الرٹ

بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر فوج ہائی الرٹ

by امت ڈیسک
08/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد جموں وکشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر فوج اور بی ایس ایف کو انتہائی درجے کے الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
دریں اثنا سری نگر جموں شاہراہ پر بھی جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جہاں ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ضلع راجوری کے ڈانگری گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں عام شہریوں کی ہلاکت اور اتوار کے روز بالا کوٹ میں جدید ہتھیاروں سے لیس دو ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کے بعد بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج اور بی ایس ایف ہلکاروں کو انتہائی درجے کے الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرحدی علاقوں کے تمام باشندوں کو محتاط میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ راجوری ، پونچھ ، کشتواڑ اضلاع کے سرحدی علاقوں میں فوج کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔
کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضلع جموں اور اس کے گردونواح میں بھی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

جموں صوبے کے اطراف واکناف بالخصوص مختلف اضلاع کو سرمائی دارالحکومت کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔

جہاں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوجیوں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے، وہیں میدانی علاقوں میں جنگجووں کی سرگرمیوں پر بریک لگانے کے لئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے سبھی پولیس اسٹیشنوں میں تعینات عملے کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سری نگر کی طرف جانے والی سبھی شاہراوں پر خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا

Next Post

راجوری : ڈانگری کے بعد بالن جرالن گاوں میں بھی وی ڈی سی ممبران میں اسلحہ تقسیم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
Next Post
راجوری : ڈانگری کے بعد بالن جرالن گاوں میں بھی وی ڈی سی ممبران میں اسلحہ تقسیم

راجوری : ڈانگری کے بعد بالن جرالن گاوں میں بھی وی ڈی سی ممبران میں اسلحہ تقسیم

کشتواڑ اور ڈوڈہ میں نویں کی یادیں تازہ ، گھر گھر تلاشیاں

کشتواڑ اور ڈوڈہ میں نویں کی یادیں تازہ ، گھر گھر تلاشیاں

پروفیسر رحمان راہی انتقال کرگئے

پروفیسر رحمان راہی انتقال کرگئے

دہلی فسادات: سیشن کورٹ نے 9 مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کردیا

دہلی فسادات: سیشن کورٹ نے 9 مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کردیا

کیرالہ میں ’’بے نظیر اسکوائر‘‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا!

کیرالہ میں ’’بے نظیر اسکوائر‘‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »