امت نیوز ڈیسک //
کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ایم اے سٹیڈیم جموں میں یوم جمہوریہ 2023 کی مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کریں
گے اور سلامی لیں گے۔ آج جاری ایک سرکاری حکم نامہ کے مطابق، ” جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گور نریوم جمہوریہ کے موقع پر ایم اے سٹیڈیم جموں میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے اور تقریب کے دوران مارچ پاسٹ
کی سلامی لیں گے”۔
حکم نامہ کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر سری نگر میں مرکزی تقریب میں سلامی لیں گے اور تقریب کی صدارت کریں گے”۔
ادھر جموں و کشمیر بھر میں ضلع افسران قومی پرچم کشائی کریں گے ، اس کے علاوہ، تحصیل، بلاک اور مافیائت سطح پر بھی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوٹی بھر میں سخت سیکورٹی کے درمیان تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں۔