امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا 20جنوری کو جموں و کشمیر میں داخل ہوگی، کانگریس لیڈر وقار رسول وانی نے پیر کو کہا اور کہا کہ پارٹی مختلف مسائل کو اٹھائے گی جس میں ریاست کی بحالی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق جموں اور کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر نے کہا کہ کانگریس کارکنان کی ایک بڑی تعداد گاندھی کے ساتھ لکھن پور سے سری نگر تک پیدل چلیں گی۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یاترا کی اجازت دینے اور اس کے ہموار انعقاد کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔”پڑوسی پنجاب میں10 دن گزارنے کے بعد، بھارت جوڑو یاترا 20 جنوری کو لکھن پور (جموں و کشمیر) میں داخل ہو رہی ہے۔