• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں بڑے پیمانے پر برف باری کی پیش گوئی

کشمیر میں بڑے پیمانے پر برف باری کی پیش گوئی

by امت ڈیسک
11/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں تین دنوں پر محیط رواں سیزن کی پہلی بڑے پیمانے کی برف باری کی پیش گوئی کر دی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق برف باری کا سلسلہ 11 جنوری کی شام سے شروع ہو کر 13 جنوری تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران خاص کر11 اور 12 جنوری کو بالائی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے جبکہ12 جنوری کو فضائی ٹرانسپورٹ کے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف باری سے بعض علاقوں میں بجلی سپلائی میں متاثر ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا وادی کے بالائی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سری نگر، پہلگام اور کپوارہ میں بالترتیب 0.3 ملی میٹر، 1.1 ملی میٹر اور 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گلمرگ میں 2 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میں بھی 2 جنوری کو رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے ک درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی کا مژھل میں مارے گئے فوجی اہلکاروں کو خراج پیش

Next Post

40 فیصد سڑک حادثےشالہ ٹینگ – پانتھہ چوک بائی پاس سٹریچ میں ہوتے ہیں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
40 فیصد سڑک حادثےشالہ ٹینگ – پانتھہ چوک بائی پاس سٹریچ میں ہوتے ہیں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

40 فیصد سڑک حادثےشالہ ٹینگ – پانتھہ چوک بائی پاس سٹریچ میں ہوتے ہیں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

عمرہ کےلیے گئی شوپیان کی خاتون مکہ میں انتقال کر گئی

عمرہ کےلیے گئی شوپیان کی خاتون مکہ میں انتقال کر گئی

بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

ہندوارہ میں 57 لاکھ روپے سے زیادہ رقم کیساتھ شخص گرفتار:پولیس

لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ کی جانب سے7 انتظامی افسران کی تقرریاں و تبادلے

کے وی آئی بی کے زریعے1.6 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار ملے گا: حکومت

جموں و کشمیر انتظامیہ کا سرکار زمین کو اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ

جموں و کشمیر انتظامیہ کا سرکار زمین کو اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »