امت نیوز ڈیسک //
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیر صدارت جموں میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ جاری ہے، جس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سمیت، جموں و کشمیر پولیس افسران، فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے عہدیدارموجود ہیں۔بتادیں کہ وزیر داخلہ امت شاہ کا راجوری کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے کیونکہ ایئر ٹریفک کنٹرول نے خراب موسمی صور تحال کی وجہ سے ان کے ہیلی کا پٹر کو آگے کے سفر کے لیے کلیئرنس نہیں دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی ۔ کشمیر نیوز آبزرور کے این او) نے بتایا کہ موسمی صور تحال خراب ہونے کی وجہ سے فی الحال یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اب جموں میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنمار ڈی جی پی دلباغ سنگھ ، صوبائی کمشنر جموں ،اے ڈی جی پی جموں سمیت جموں و کشمیر پولیس افسران، فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے عہدیدار موجود ہیں۔ بتادیں کہ وزیر داخلہ امت شاہ آج دو پہر راجوری حملے میں مارے گئے افراد سے ملاقات کیلئے جموں پہنچے تھے۔