امت نیوز ڈیسک //
پو نچھ ضلع کی سب ڈویرین سرنکوٹ جمعرات کی شام مشتبہ فائر نگ میں زخمی لڑکا جمعہ کی صبح جموں کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق، سرنکوٹ کی پہنچایت درہ سانگلہ میں پر اسرار فائرنگ میں ایک 9 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے کم عمر لڑکے کی شناخت افران احمد ولد محمد شریف کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بچہ ایک مقامی شخص کے ہمراہ ایک زیارت پر گیا تھا جس کے دوران مبینہ طور پر واقعہ رونما ہوا۔ واقع کی خبر موصول ہوتے ہی ایس ایچ او سرنکوٹ راجو بر سنگھ کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور پوچھ تاچھ کے دوران مولوی زبیر احمد، جس کے ہمراہ بچہ زیارت پر گیا تھا، کو پولیس تھا نہ سرنکوٹ میں پوچھ تاچھ کے لئے لایا گیا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائر کس نے کیا ہے۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں سرنکوٹ ہسپتال پہنچایا گیا تا ہم اسکو مزید علاج ومعالجہ کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج را جوری منتقل کیا گیا۔جی ایم سی راجوری سے زخمی کو مزید علاج کیلئے جموں میڈیکل کالج منتقل کیاگیا، جہاں جمعہ کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ایس ایچ او سرنکوٹ نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ جمعرات کو ہی درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔