امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ // شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جمعہ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ ، سنگھ پورہ بارہمولہ میں پیش آیا۔ جس کے بعد گاڑی میں سوار شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا، جسے نکال کر مقامی لوگوں نے
ہسپتال پہنچایا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ڈرائیور کی شناخت مشتاق احمد وانی سکنہ سنگھ پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ قانونی طبی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔