امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ مسلسل دوسرے روز بھی ٹریفک آمد ورفت کیلئے بندہے۔
تفصیلات کے مطابق، بر فباری اور بارش کے بعد جمعہ کو شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا تھا جو دوسرے دن بھی بانہال میں برف جمع ہونے اور رام بن اور پنتھیال میں پتھر اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے بند ہے۔
قومی شاہراہ بند ہونے سے پر سینکڑوں گاڑیاں، زیادہ تر ٹرک درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں۔
وہیں سینکڑوں مسافر بھی شاہراہ پر درماندہ ہیں۔ ٹریفک حکام نے لوگوں سے اپیل کی کہ شاہراہ کی بحالی تک سفر کا منصوبہ نہ بنائیں اور سفر شروع کرنے سے ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صور تحال جان لیں۔