امت نیوز ڈیسک //
کولگام :جنوبی کشمیر کے ضلع کو لگام کے گوجر بستی منز گام میں جمعے کی صبح معمر شہری کی موت واقع ہونے کے چند گھنٹوں بعد اُس کا رہائشی مکان بھی خاکستر ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز گو جر بستی منز گام میں معمر شہری محمد اشرف کھٹاہ ولد علی محمد کھٹانہ داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ معمر شہری کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد اُس کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آنا گانا پورے رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم رہائشی مکان کی اوپری منزل مکمل طور پر خاکستر ہوئی۔ تحصیلدار د مهال بانجی پوره روف احمد لون کی سر براہی میں محکمہ مال کی ایک اعلی سطحی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور متاثرین کو امداد فراہم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کر کےمزید تحقیقات شروع کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا، ” ایس ڈی آر ایف کے اصولوں کے مطابق ہم کیس کو کم سے کم وقت میں آگے بڑھائیں گے تاکہ خاندان کو معاوضہ مل سکے ”۔ دریں اثناء کو لگام پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، "کو لگام پولیس کو اطلاع ملی کہ منز گام میں رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی ہے، برف باری کی وجہ سے وہاں تک پہنچنا مشکل تھا، اس کے باوجود ایس ایس پی کو لگام کی قریبی نگرانی میں ایس ایچ او منز گام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھر پور کوششوں اورمشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا اور خاندان کو مزید نقصان سے بچالیا۔