امت نیوز ڈیسک //
سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گر فتار کر کے اس کی تحویل سے ایک کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے منشیات فروش کی شناخت نعیم احمد پرے ولد عبد الخالق ساکن ینگ پورہ سری نگر کے بطور کی ہے۔ سری نگر پولیس نے اس ضمن میں ٹویٹ کر کے کہا، نعیم احمد پرے ولد عبد الخالق ساکن ٹینگ پور و سری نگر نامی ایک منشیات فروش کو گر فتار کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ایک کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس ضمن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے دفعہ 2018کے تحت پولیس تھانہ بٹہ مالو میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔