امت نیوز ڈیسک //
فوج کا کہنا ہے کہ کشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہے اور سال 2023 میں حالات پوری طرح سے معمول پر آنے کا سال ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر میں فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
ان باتوں کا اظہار جنرل آفیسر کمانڈنگ ڈاگر ڈویژن میجر جنرل اجے چاند پوریا نے بارہ مولہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ سال 2022میں حالات کافی بہتر ہوئے اور امسال حالات مزید بہتر ہونے کی امید ہے۔
اُن کے مطابق موجودہ سرکار نے وادی کشمیر کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا بھر پور موقع فراہم کیا۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر کے نوجوانوں کو اُن کے پیروں پر کھڑا کرنے کی خاطر بہت سی اسکیموں کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا :’ کشمیر کا نوجوان اب اپنے مستقبل کی فکر میں لگا ہوا ہے اور وہ ملک اور اپنی ریاست کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کا خواہاں ہے۔‘
اُن کے مطابق تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر کے حالات پر گہری نظر گزر رکھی جارہی ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یوم جمہوریہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فوجی کمانڈر نے کہاکہ سرحدی اور رہائشی علاقوں میں فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فوج جموں وکشمیر پولیس اور دوسری سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔
اُن کے مطابق سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ پرسیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔